سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کورونا کا شکار ہوگئے، گھر میں قرنطینہ میں چلے گئے

اسلام آباد(پی این آئی) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی کورونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ رپورٹ مثبت

آجانے کے بعد سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اپنی رہائش گاہ میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی شاہد خاقان عباسی کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔۔۔

close