اسلام آباد(پی این آئی)عوام کورونا کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے، اشرافیہ لاک ڈاون چاہتی ہے، لاک ڈائون سے غربت بڑھتی ہے، وزیر اعظم کا پریشانی کا اظہار ،وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ عوام کورونا وائرس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ،ڈاکٹر اور ہیلتھ پروفیشنل کورونا کی وجہ سے شدید خطرات سے
دوچار ہیں،ہماری اشرافیہ لاک ڈاوَن چاہتی ہے ۔ کورونا سے متعلق عوام کے تاثرات پر ٹویٹ میں عمران خان نے کہا ہمارے مراعات یافتہ طبقے کے پاس بڑے گھر اور زیادہ وسائل موجود ہیں ، لاک ڈاوَن کا مطلب معیشت کی تباہی ہے ،غریب ممالک میں لاک ڈائون سے غربت میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے ،لاک ڈاوَن سے غریب آدمی اسی طرح متاثر ہوگا جیسے مودی کے لاک ڈاوَن سے بھارت ، کورونا کے پھیلائو کا واحد حل سمارٹ لاک ڈاوَن ہے ، سمارٹ لاک ڈاوَن میں ایس او پیز کے ساتھ اقتصادی سرگرمیوں کی اجازت ہوتی ہے ، ہم سمارٹ لاک ڈائون کے بانیوں میں شامل ہیں ، دنیا پاکستان کی حکمت عملی کا اعتراف کر رہی ہے ،علما ، میڈیا ، سول سوسائٹی اور ٹائیگر فورس سے عوام میں آگاہی پھیلانے کی اپیل کرتا ہوں،عوام کورونا کی شدت اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو سمجھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں