پاکستان میں کورونا سے ہلاکتیں 2002، متاثرین کی تعداد 99 ہزار تک پہنچ گئی، تیزی سے پھیلاؤ جاری

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان میں کورونا سے ہلاکتیں 2002، متاثرین کی تعداد 99 ہزار تک پہنچ گئی، تیزی سے پھیلاؤ جاری،ملک میں کورونا سے مزید 99 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2002ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 99 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔اب

تک سندھ میں 634 اور پنجاب میں کورونا سے 683 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 561 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 54 ، اسلام آباد 45، گلگت بلتستان میں 13 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔آج کے کیسز کی صورت حال،آج بروز ہفتہ ملک بھر سے کورونا کے مزید 6862 کیسز اور 99 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 3946 کیسز اور 54 ہلاکتیں، سندھ سے 1475 کیسز اور 19 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 542 کیسز اور 20 ہلاکتیں، بلوچستان سے 445 کیسز، اسلام آباد سے 377 کیسز اور 4 ہلاکتیں، گلگت بلتستان سے 45 کیسز اور ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر سے بھی 32 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close