پاکستان، 24 گھنٹے میں کورونا سے 97 ہلاکتیں، 4734 نئے متاثرین سامنے آئے، کل تعداد 93 ہزار 983 ہو گئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان، 24 گھنٹے میں کورونا سے 97 ہلاکتیں، 4734 نئے متاثرین سامنے آئے، کل تعداد 93 ہزار 983 ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 97 اموات ہوئیں، مجموعی کیسز کی تعداد 93 ہزار 983 تک جا پہنچی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کورونا

وائرس کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے،جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 93 ہزار 983 تک جا پہنچی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 97 اموات ہوئیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 4734 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 185 ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی طور پر 6 لاکھ 60 ہزار 508 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر میں 32 ہزار 581 مریض صحتیاب ہو کر گھر پہنچ گئے، ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 1935 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پنجاب میں 35308، سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 34889ہو گئی،کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 12459، بلوچستان میں 5776 ہو گئی،اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4323 آزاد جموں و کشمیر 331 گلگت میں 897 ہو گئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں