امریکہ، سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر احتجاج، 40 شہروں میں کرفیو، واشنگٹن میں فوج تعینات، پولیس اور فوجی مظاہرین کے ساتھ مل گئے

واشنگٹن(پی این آئی)امریکہ، سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر احتجاج، 40 شہروں میں کرفیو، واشنگٹن میں فوج تعینات، پولیس اور فوجی مظاہرین کے ساتھ مل گئے،سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی سفید فام پولیس اہلکاروں کےہاتھوں ہلاکت پر امریکا بھر میں مظاہروں کاسلسلہ نویں روز بھی جاری ہے،چالیس شہروں میں کرفیو کے

باوجود مظاہرین نے کئی مقامات پر پابندیاں نظر انداز کردیں۔پورٹ لینڈ، اٹلانٹا، نیویارک سمیت مختلف شہروں میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے طاقت کا استعمال کیا جبکہ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں پولیس کی مدد کے لیے سولہ سو فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔مختلف شہروں میں مظاہرین اور پولیس میں تصادم کے علاوہ کئی شہروں میں پولیس اور فوجی اہلکاروں نے مظاہرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی بھی کیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں