پاکستان میں کورونا سے 24 گھنٹے میں ہلاکتیں 82، کل تعداد 1700، متاثرین 85 ہزار سے زائد ہو گئے

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں کورونا سے 24 گھنٹے میں ہلاکتیں 82، کل تعداد 1700، متاثرین 85 ہزار سے زائد ہو گئے،لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا کی

صورتحال کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 85 ہزار 264 ہو چکی ہے۔اس موذی وباء سے 24 گھنٹےمیں مزید 82 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 770 ہو گئی ہے۔پچھلے 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں ریکارڈ 20 ہزار 167 ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے کورونا کے 4 ہزار 688 مریض سامنے آئے ہیں۔ کورونا کے 901 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ملک بھر کے 746 اسپتالوں میں کورونا کے 4918 مریض زیر علاج ہیں جبکہ کورونا کے30 ہزار 128 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کے دیگر صوبوں سے زیادہ یعنی607 کیسز سامنے آئے ہیں، سندھ میں 555، خیبرپختونخوا میں 500 جبکہ بلوچستان میں کورونا کے51 کیسز سامنے آئے ہیں۔پچھلے 24 گھنٹےمیں گلگت بلتستان میں کورونا کے 12، آزاد کشمیر میں7 کیسز سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں