شہباز شریف گھر پر موجود نہیں تھے، نیب اور پولیس انہیں گرفتار کیے بغیر واپس لوٹ گئے

لاہور(پی این آئی)شہباز شریف گھر پر موجود نہیں تھے، نیب اور پولیس انہیں گرفتار کیے بغیر واپس لوٹ گئے۔آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی ٹیم نےشہباز شریف کے گھر پر چھاپہ مارا لیکن اپوزیشن لیڈر گھر میں موجود نہیں تھے،ڈیڑھ گھنٹے بعد نیب اہلکار ناکام واپس لوٹ گئے۔قومی احتساب بیورو لاہور میں عدم

پیشی پر نیب کی ٹیم پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو گرفتارکرنے کیلیے ماڈل ٹاؤن میں واقع ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی,معاملے کا علم ہوتے ہی مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو گرفتار کرنے کیلئے نیب کی ٹیم، پولیس کی بھاری نفری اور اینٹی رائٹ فورس کے دستے اس وقت ان کی ماڈل ٹاؤن رہائشگاہ کے باہر موجود ہیں۔ پولیس کو تاحکم ثانی ماڈل ٹاؤن میں رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close