وزیر اعظم آج خطاب کریں گے، قوم کو کورونا کی صورتحال پر قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کریں گے

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم آج خطاب کریں گے، قوم کو کورونا کی صورتحال پر قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کورونا صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، گفتگو کے دوران وزیراعظم قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کریں گے اور حفاظتی اقدامات

کے علاوہ ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق اظہار خیال کریں گے۔وزیراعظم عمران خان آج قوم کو قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لاک ڈاون ختم یا جاری رکھنے سمیت دیگر فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔ ملک میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال اور اس کے مضمرات سے متعلق تفصیلی گفتگو کریں گے۔اس دوران وفاقی وزرا اور معاونین بھی عمران خان کے ہمراہ ہوں گے، وزیراعظم کورونا وائرس کے خلاف کئے گئے حکومتی حفاظتی اقدامات اور شہریوں سے ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنانے کی اپیل کریں گے تاکہ کورونا سے متعلق حکومتی کوششوں کا مثبت نتیجہ سامنے آ سکے۔ گفتگو قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد نشر ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close