کورونا کا بڑھتا ہوا خطرہ ،پاکستان میں کورونا 24گھنٹے میں 60لوگوں کی جانیں لے گیا، متاثرین 72ہزار سے بڑھ گئے

لاہور(پی این آئی)کورونا کا بڑھتا ہوا خطرہ ،پاکستان میں کورونا 24گھنٹے میں 60لوگوں کی جانیں لے گیا، متاثرین 72ہزار سے بڑھ گئے ، پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 72 ہزار 460 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 60 افراد جاں بحق

ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 543 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2964 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 26 ہزار 240، سندھ میں 28 ہزار 245، خیبر پختونخوا میں 10 ہزار 27، بلوچستان میں 4 ہزار 393، گلگت بلتستان میں 711، اسلام آباد میں 2 ہزار 589 جبکہ آزاد کشمیر میں 255 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 5 لاکھ 61 ہزار 136 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 398 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 26 ہزار 83 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 60 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 543 ہوگئی۔ سندھ میں 481، پنجاب میں 497، خیبر پختونخوا میں 473، گلگت بلتستان میں 11، بلوچستان میں 47 اور اسلام آباد میں 28 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close