یکم تا 10 جون پی آئی اے، سعودی ائرلائنز کی 16 خصوصی پروازوں کے ذریعے 3 ہزار پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ

سعودی عرب (پی این آئی)یکم تا 10 جون پی آئی اے، سعودی ائرلائنز کی 16 خصوصی پروازوں کے ذریعے 3 ہزار پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ،سعودی عرب میں پھنسے 3ہزارسے زائدپاکستانیوں کووطن واپس لانے کافیصلہ کرلیاگیا۔ پی آئی اے اور سعودی ایئرلائنز کی 16 خصوصی پروازوں کے ذریعے یکم تا 10

جون تک پاکستانیوں کوواپس لایاجائے گا۔یہ فلائٹ آپریشن یکم جون سے اسلام آباد، لاہور،ملتان، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سے شروع ہوگا۔ حکام کے مطابق شیڈول میں پی آئی اے کی 9 اور سعودی عریبین ایئرلائنز کی 7 پروازیں شامل ہیں۔سعودی عریبین ایئرلائنز کی پہلی پرواز مسافروں کو پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر لائے گی جبکہ پی آئی اے کی پروازیں 2 اور 3 جون کو ملتان ایئرپورٹ پر لینڈ کریں گی۔3 جون کو سعودی عریبین ایئرلائنز کی 2 پروازیں کراچی ایئرپورٹ جبکہ ایک باچا خان ایئرپورٹ پشاور پر لینڈ کرے گی۔سعودی عریبین ایئرلائنز کی پرواز 4 جون کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کو واپس لائے گی جبکہ اسی ایئرلائن کی پرواز 5 جون کو مسافروں کو سعودی عرب سے کراچی لائے گی۔6 جون کو پی آئی اے کی پرواز پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پہنچے گی جبکہ 7 جون کو سعودی عریبین ایئرلائن کی پرواز کراچی پہنچے گی۔ 8 جون کو پی آئی کی 3 علیحدہ پروازیں لاہور، ملتان اور پشاور ایئرپورٹس پر لینڈ کریں گی۔9 جون کو سعودی عریبین ایئرلائنز کی پرواز سعودی عرب سے لاہور کےلئے اڑان بھرے گی جبکہ پی آئی اے کی پرواز اسی روز ملتان پہنچے گی۔ سعودی عرب سے پی آئی اے کی پرواز 10 جون کو کراچی ایئرپورٹ جبکہ ایک اور پرواز ملتان ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں