جدہ (ملک عاصم اعوان ) خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان نےمدینہ منورہ میں مسجد نبوی آج نمازیوں کے لیے کھولنے کی منظوری دے دی ہے ۔ فیصلے کے مطابق آج بروز اتوار 31 مئی سے عام نمازی مسجد نبوی میں ظہر عصر اور مغرب کی نماز ادا کرسکیں گے ۔تمام نمازیں حرم کے توسیعی حصے اور بیرونی صحن میں ادا
کی جائیں گی۔ نماز کی ادائیگی کے دوران سماجی فاصلے کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔ حرم کا پرانا حصہ اور روضہ رسول زائرین کے لیے بند رہے گا۔ نمازی گھر سے وضو کر کے آئیں گے۔ وضو خانے بند ہوں گے ۔نمازیوں کو آب زم زم کی فراہمی نہیں کی جائے گی۔ نمازی اپنی جائے نماز ساتھ لے کر آئیں گے۔مسجد نبو ی میں 40 فیصد نمازیوں کو ابتدائی دنوں میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ مسجد میں نماز کھلے فرش پر نماز ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور نمازی نماز پڑھ کر گھر جائیں گے پھر اگلی نماز کے لیے آئیں گے۔ مسجد نبوی میں نمازیوں کو قیام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ۔۔ پی این آئی کو موصول مزید تفصیلات کے مطابق مسجد نبوی شریف میں نماز کے لیے یہ نکات بہت اہم ہیں جن کا نمازیوں کا خیال رکھنا ہو گا۔۔۔حرم مدنی میں احتیاطاً 15 سال کی عمر سے کم بچوں کا داخلہ ممنوع رہے گا۔۔۔مسجد النبوی الشريف میں مرد حضرات کا داخلہ صرف باب ملک فہد21، باب عبد العزيز34، باب مکہ37، باب قباء 5، باب ہجرة4،باب امام بخاری10، باب سعود 8 سے ہوگا۔۔۔مسجد النبوی الشريف میں مستورات کا داخلہ صرف باب عبد المجيد 13،باب سعود 17، باب عثمان بن عفان 25،باب علی ابن ابی طالب 29، سے ہی ہوگا۔۔۔زمزم پانی کی دستیابی موقوف رہے گی۔۔۔صفوں اور مصلیوں میں دو میٹر کا فاصلہ رہے گا۔۔۔چالیس فیصد مسجد بھر جانے پر مسجد بند کردیا جائے گا۔۔۔ماسک لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔۔۔مسجد النبوی الشريف کے نیچے کی پارکنگ میں صرف آن لائن موبائل پے منٹ ادا کرنے والوں کو کار پارکنگ کی سہولت رہے گی۔۔۔صرف آدھی پارکنگ بھر جانے پر پارکنگ کو بند کردیا جائے گا۔۔۔حرم میں کسی قسم کے کھانے پینے کی اشیاء لے جانے پر سخت پابندیاں ہوگی۔۔۔مسجد النبوی الشريف میں کوئی قالین نہیں بچائی جائے گی اور مسجد کے سنگ مرمر پر نماز پڑھنا ہو گا۔۔۔ریاض الجنة، باب السلام اور قدیم ترکی مسجد میں جانے کے تمام دروازے بند رہیںگے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں