یا نبی ﷺ تیرے در کی فضاؤں کو سلام، مسجد نبوی ﷺ31 مئی سے کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، پوری مسجد بتدریج کھولی جائے گی

مدینہ منورہ (پی این آئی) یا نبی ﷺ تیرے در کی فضاؤں کو سلام، مسجد نبوی ﷺ31 مئی سے کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، پوری مسجد بتدریج کھولی جائے گی، پو۔ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے کل سے مسجد نبوی کھولنے کے احکامات جاری کر دیے،

مسجد نبوی کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کھولا جائے گا، حفاظتی انتظامات کے تحت کل سے محدود تعداد میں نمازیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نمازوں کی ادائیگی حرم کے نئے توسیعی حصے اور بیرونی صحن میں ہوگی۔سعودی سفارت خانے کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ کو بتدریج اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کھولا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close