اسلام آباد(پی این آئی)ملک بھر میں شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا، مساجد، بازاروں، پبلک ٹرانسپورٹ، ٹرین، بس، وین میں ماسک لازمی قرار۔پاکستان میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ملک میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران وزیراعظم کے
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ مساجد، بازاروں، دکانوں، پبلک ٹرانسپورٹ، ٹرین، بس، وین میں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ سرجیکل اور کپڑے کے ماسک استعمال کیے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز اور گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ پاکستان میں مقامی سطح پر کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 92 فیصد ہے۔معاونین خصوصی کا کہنا تھا کہ ہم 5 لاکھ 32 ہزار کورونا ٹیسٹ کرچکے ہیں، 24 گھنٹوں میں 12ہزار 20 ٹیسٹ کئے، جن میں سے 2429 ٹیسٹ مثبت آئے، جبکہ اس دوران 78 اموات ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس مقامی سطح پر پھیل رہا ہے جو 92 فیصد ہے، ملک میں کورونا سے صحت یاب افراد کی شرح 36 فیصد ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں 4 ہیلتھ ورکرز بھی جاں بحق ہوئے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ایس او پیز اور گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے، ہم ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دے رہےہیں، سرجیکل اور کپڑے کے ماسک استعمال کیے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مساجد، بازاروں، دکانوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرین میں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں