نواز شریف سمیت ساری کابینہ دھماکے کے خلاف تھی، ایٹمی دھماکہ راجہ ظفرالحق، گوہر ایوب اور میں نے کیا، شیخ رشید نے تھرتھلی مچا دی

راولپنڈی(پی این آئی)نواز شریف سمیت ساری کابینہ دھماکے کے خلاف تھی، ایٹمی دھماکہ راجہ ظفرالحق، گوہر ایوب اور میں نے کیا، شیخ رشید نے تھرتھلی مچا دی۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ ایٹمی دھماکا راجا ظفرالحق ، گوہر ایوب اور انہوں نے کیا۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نےکہا

کہ نواز شریف سمیت ساری کابینہ ایٹمی دھماکے کے خلاف تھی، ایٹمی دھماکوں کے وقت میری ڈیوٹی ایسی تھی کہ مجھے باہر جانا پڑا ، یہ ملکی راز ہیں اور انہیں راز ہی رہنا چاہیے۔شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ ایٹمی دھماکا راجا ظفرالحق ، گوہر ایوب اور میں نے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا خون چوسنے والوں کومعاف نہیں کریں گے، آج بھی یقین رکھتا ہوں کہ کرپٹ عناصر کو معاف نہیں کیا جائے گا اور قوم عمران خان سے توقع رکھتی ہے کہ چینی چوروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نےمزید کہا کہ میں عمران خان کا ساتھی ہوں اور تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں۔وزیر ریلوے نے بتایا کہ مزید 5 ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں سرسید، کراچی، شالیمار اور بہاؤالدین ذکریا ایکسپریس کو بھی شروع کیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی ہے کہ لاہور کو 3 دن کے بجائے 2 روز بند کیا جائے کیونکہ چھوٹے شہروں کے کاروباری حضرات نے خریداری کیلئے لاہور آنا ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اب کورونا کے ساتھ چلنا ہے اور کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے اس حوالے سے 90 دن بہت اہم ہیں، کورونا کے بعد دنیا میں بہت زیادہ کشیدگی کے امکانات ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close