کورونا کی بری خبروں کے دوران ایک اچھی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک کمی کی سفارش، فیصلہ وزیراعظم کریں گے

اسلام آباد(پی این آئی):کورونا کی بری خبروں کے دوران ایک اچھی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک کمی کی سفارش، فیصلہ وزیراعظم کریں گے، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی ہے۔اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں

میں ردو بدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی گئی ہے جس کے مطابق پٹرول 7 روپے 6 پیسے اور مٹی کا تیل 11 روپے 88 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی۔اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں لائٹ ڈیزل 9 روپے 37 پیسے سستا کرنے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے، قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی جب کہ قیمتوں میں ردوبدل پر عملدرآمد یکم جون سے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close