آج دن 12بجے سے 3بجے تک انتہائی سخت لاک ڈاؤن نافذ رہے گا، کوئی شکایت نہ کرے، سندھ حکومت کا اعلان

کراچی(پی این آئی):آج دن 12 بجے سے 3 بجے تک انتہائی سخت لاک ڈاؤن نافذ رہے گا، کوئی شکایت نہ کرے، سندھ حکومت کا اعلان،حکومت سندھ نے صوبے کے اسپتالوں میں جگہ ختم ہونے کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں کو غلط قرار دیدیا۔کراچی میں وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کے ہمراہ پریس

کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سول اسپتال کراچی اوجھا کیمپس اور لیاری جنرل اسپتال میں گنجائش ہے۔انھوں نے اسپتالوں میں جگہ ختم ہونے کے تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس مریضوں کی تعداد تیزی سےبڑھ رہی ہے، کورونا کیسز کا تیزی سےبڑھنا خطرناک ہے۔وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی اجلاس کے حوالے سے پارلیمانی جماعتوں کے ساتھ ایس او پی پراتفاق ہواہے، چاہتے ہیں کہ طیارہ حادثے کی شفاف تحقیقات ہو۔لاک ڈاؤن میں توسیع کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سندھ میں31 مئی تک لاک ڈاون پابندیوں کا اطلاق ہوگا۔ کراچی اور سندھ میں جمعے کے روز دن12بجے سے سہ پہر3بجے تک سخت لاک ڈائون ہو گا۔

close