کراچی (پی این آئی) آج کی سب سے اچھی خبر، پاکستان کورونا وائرس کو شکست دینے والے ممالک کی فہرست میںکونسے نمبر پر آگیا؟ پوری قوم اللہ کا شکر بجالائیگی۔…..کورونا وائرس کی عالمی وبا کے تناظر میں کم تر شرحِ اموات اور اس بیماری کو شکست دے کر صحت یاب ہوجانے والوں کی ایک بڑی تعداد کے
تناظر میں دنیا بھر کے 210 سے زائد ممالک میں پاکستان کا 19 واں نمبر ہے۔اگر ایک طرف دنیا بھر میں ناول کورونا وائرس(کووِڈ) 2019 سے متاثرہ افراد کی تعداد ساٹھ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے اور ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا کے ہاتھوں موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں تو دوسری جانب کورونا وائرس کے پچیس لاکھ سے زیادہ متاثرین اس بیماری کو شکست دے کر صحت یاب بھی ہوچکے ہیں، جو ایک خوش آئند بات ہے۔پاکستان بھی ان ٹاپ 20 ملکوں میں شامل ہے جو اس عالمی وبا کو بڑے پیمانے پر شکست دے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2,076 نئے کیسز کے ساتھ، پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 61,226 ہوچکی ہے۔البتہ، پاکستان میں اب تک کیے گئے 508,086 کورونا ٹیسٹوں کے مقابلے میں یہ تعداد صرف 12 فیصد بنتی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 20,231 مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ وطنِ عزیز میں کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی شرح 33 فیصد ہے جو ایک حوصلہ افزا امر ہے۔آبادی کے تناظر میں دیکھا جائے تو کورونا وائرس سے متاثرہ پاکستانیوں کی شرح 0.0278 فیصد یعنی دس لاکھ میں سے 278 ہے جو عالمی اوسط 745 فی دس لاکھ سے بہت کم ہے۔ پاکستان کی مجموعی آبادی کے لحاظ سے جائزہ لیں تو کورونا وائرس کے ہاتھو لقمہ اجل بننے والوں کا تناسب 0.0006 فیصددس لاکھ میں سے صرف 6 ہے۔ یہ بھی عالمی اوسط 45.9 فی دس لاکھ سے بہت کم ہے۔ان تمام نکات کی بنیاد پر پاکستان ان 20 ملکوں میں شامل ہے جو کورونا وائرس کے خلاف بہت مثر انداز میں کامیاب ہورہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں