کورونا سے پوری دنیا کی معیشت متاثرہوئی، پاکستان کی برآمدات متاثر ہوئیں، وزیراعظم عمران خان کا اعتراف

اسلام آباد(پی این آئی)کورونا سے پوری دنیا کی معیشت متاثرہوئی، پاکستان کی برآمدات متاثر ہوئیں، وزیراعظم عمران خان کا اعتراف، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران دنیا کی معیشت پر اثرات مرتب ہوئے ہیں، ترقی یافتہ ممالک ترقی پذیر ممالک کی معاونت کریں۔کورونا وائرس اور اس

کے بعد ترقی کے لیے سرمایہ کاری پر عالمی ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس پوری دنیا کا مسئلہ ہے جس سے مل کر نمٹنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے پوری دنیا کی معیشت پر برے اثرات مرتب ہوئے، اس سے پاکستان کی برآمدات بھی متاثر ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے، ایسے میں ترقی یافتہ ممالک کو چاہیے کہ وہ ترقی پذیر ممالک کی معاونت کریں۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نائیجیریا، ایتھوپیا اور مصر کو بھی ہمارے جیسے مسائل کا سامنا ہے۔اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کے خلاف جی 20 ممالک کے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔اجلاس کی میزبانی کینیڈا اور جیمیکا کے وزرائے اعظم اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کی۔وزیراعظم عمران خان نے اجلاس منعقد کروانے پر میزبان رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close