بھارت اور چین کے درمیان جنگ کا امکان ہے، چین سی پیک کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتا، صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے خبردار کر دیا

مظفر آباد(پی این آئی)بھارت اور چین کے درمیان جنگ کا امکان ہے، چین سی پیک کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتا، صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے خبردار کر دیا، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5اگست کا بھارتی اقدام غیر قانونی ہے۔ بھارت لداخ میں چین کیخلاف محاذ

آرائی کر رہا تھا۔ بی جے پی کے انتہا پسند چین پر حملے کی بات کرتے ہیں۔ بھارت اور چین کے درمیان جنگ کا امکان ہے۔ چین نے سلامتی کونسل میں پاکستان کی مدد کی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں۔ بھارت نے متعدد بار آزاد کشمیر پر حملے کی دھمکی دی‘ چین سی پیک کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتا۔ بھارتی عزائم دیکھتے ہوئے چین نے صف بندی کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close