تباہ ہونے والے طیارے کا کاک پٹ کا وائس ریکارڈر ابھی تک نہیں ملا، شاید نہ ہی ملے، سول ایوی ایشن کا خدشہ

کراچی(پی این آئی)تباہ ہونے والے طیارے کا کاک پٹ کا وائس ریکارڈر ابھی تک نہیں ملا، شاید نہ ہی ملے، سول ایوی ایشن کا خدشہ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) پاکستان نے حادثے کا شکار ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر غائب ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ذرائع سی

اے اے کا کہنا ہے کہ ایوی ایشن حکام کو اب تک کاک پٹ وائس ریکارڈر نہ ملنے پر تشویش ہے۔ذرائع کے مطابق سی اے اے کو طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر کے غائب ہونے کا خدشہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کاک پٹ وائس ریکارڈر کا کور مل گیا، لیکن وائس ریکارڈر غائب ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا بلیک باکس مل گیا۔علاوہ ازیں ڈیجیٹل فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر آج خصوصی طیارے سے فرانس بھجوا دیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close