گرمی نے بے حال کر دیا، سکھر، دادو، نوابشاہ میں آج پارہ 48ڈگری سینٹی گریڈ، ملتان، ڈی جی خان میں 46تک جانے کا امکان

لاہور(پی این آئی) :گرمی نے بے حال کر دیا، سکھر، دادو، نوابشاہ میں آج پارہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ، ملتان، ڈی جی خان میں 46 تک جانے کا امکان،ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کا راج ہے، گرمی نے لوگوں کو بے حال کر دیا، سکھر، دادو، نوابشاہ میں آج بھی پارہ اڑتالیس، ملتان، ڈی جی خان میں چھیالیس تک

جانے کا امکان ہے، جنت نظیر وادی کشمیر میں آج موسم خشک رہے گا، جموں میں درجہ حرارت بیالیس تک جانے کی پیشگوئی ہے۔ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرما جوبن پر، گرمی حدوں کو چھونے لگی۔ سندھ میں سکھر، نوابشاہ، موہنجوداڑو، مٹھی اور جیک آباد شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں آج پارہ اڑتالیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی موسم شدید گرم ہے۔لاہور میں درجہ حرارت چوالیس، ملتان اور بہاولپورمیں چھیالیس، ڈی جی خان میں سینتالیس تک جاسکتا ہے۔ جنت نظیر وادی کشمیر میں آج موسم خشک رہے گا۔ جموں میں بھی شدید گرمی ہے، درجہ حرارت بیالیس تک جانے کی پیشگوئی ہے۔سری نگر میں انتیس، لیہ میں تیرہ، بارہ مولہ اور اننت ناگ میں اٹھائیس سینٹی گریڈ رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close