عید کا دوسرا روز، کورونا نے خوشیاں چھین لیں نہ ملنا ملانا، نہ دعوتیں، نہ پارک، نہ چڑیا گھر، بچے بیچارے کیا کریں

اسلام آباد (پی این آئی):عید کا دوسرا روز، کورونا نے خوشیاں چھین لیں نہ ملنا ملانا، نہ دعوتیں، نہ پارک، نہ چڑیا گھر، بچے بیچارے کیا کریں،کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں آج عید الفطر کا دوسرا روز بھی سادگی کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔عموماً عیدالفطر کے دوسرے روز پاکستان میں لوگ قریبی رشتہ داروں سے

ملنے جاتے اور اپنے گھروں میں بھی دعوتوں کا اہتمام کرتے یا پھر شام کے اوقات میں فیملیز پارکس یا دیگر تفریحی مقامات کا رخ کرتے ہیں۔لیکن اس بار کورونا کی وجہ سے نہ تو گھروں میں عید کی وہ رونقیں نظر آ رہی ہیں اور نہ ہی تفریحی مقامات پر عوام کو جانے کی اجازت ہے جس کی وجہ سے سب لوگ اپنے گھروں میں ہی سادگی سے عید منا رہے ہیں۔حکومت پاکستان، علمائے کرام ، سیاستدانوں اور سماجی شخصیات کی جانب سے بھی کورونا وائرس اور پی آئی اے طیارہ حادثے کے پیش نظر عوام سے عید سادگی کے ساتھ منانے کی درخواست کی گئی ہے۔پاکستا ن سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 55 لاکھ سے زائد افراد متاثر جب کہ 3 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں