مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز عید کے اجتماعات، کورونا کے باعث محدود تعداد میں لوگ شریک ہوئے

مکہ مکرمہ(پی این آئی):مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز عید کے اجتماعات، کورونا کے باعث محدود تعداد میں لوگ شریک ہوئے،مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے، کورونا کے باعث نماز عید میں صرف حرم شریف میں کام کرنے والے کارکنان، آئمہ، شیوخ اورسیکیورٹی اہلکاروں نے شرکت

کی ۔حرم شریف اور مسجد نبویؐ میں سماجی فاصلوں کے ساتھ نماز عید ادا کی گئی، جبکہ گورنرمکہ مکرمہ، خادم حرمین اور ولی عہد نے اپنی اپنی رہائش گاہ پر نماز عید ادا کی۔حرم شریف میں شیخ صالح الحمید نے مختصر آیات تلاوت کرکے نماز عید کی امامت کی جبکہ امام حرم نے کورونا سے نجات اور عید کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔مسجد نبویؐ میں شیخ عبداللہ نے عید کا خطبہ دیا، نماز عید میں مخصوص افراد نے شرکت کی۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات، ایران، یورپی ممالک میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے، امریکا میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کل عید منائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close