کورونا کے باعث حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز کے تحت ملک بھر عید کے اجتماعات منعقد ہوئے

لاہور(پی این آئی)ملک کے مختلف شہروں میں عیدالفطر کی نماز ادا کردی گئی۔لاہور:لاہور میں 5 ہزار مساجد اور 190سے زائد کھلے مقامات پرنماز عید ادا کی گئی، کورونا سے حفاظتی انتظامات کے لیے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیے گئے۔عید کے اجتماعات میں سینیٹائزر کے استعمال اور سماجی فاصلہ کا خاص خیال رکھا

گیا۔گورنر پنجاب نے گورنر ہاؤس کی مسجد میں نماز عید ادا کی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں نماز عید پڑھائی۔علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر نے مینار پاکستان میں نماز عید پڑھائی، مفتی راغب نعیمی نے لاہور کی جامعہ نعیمیہ میں نماز عید پڑھائی۔ڈاکٹر رشید اسرار نے لاہور کےباغ جناح میں نماز عید ادا کی۔نماز عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔اسلام آباد :اسلام آباد کی فیصل مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کر دی گئی۔کراچی: کراچی کی مشہور گرومندر چورنگی پر واقع سبیل والی مسجد، مسجد آرام باغ میں نمازِ عید ادا کردی گئی ہے۔راولپنڈی:راولپنڈی کے لیاقت باغ میں عید الفطر ادا کر دی گئی اور وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی عیدالفطرکی نماز لیاقت باغ میں ادا کی۔کوئٹہ:کوئٹہ اور اُس کے گردونواح میں 300 سے زائد مقامات پر نماز عیدالفطر کے اجتماعات کیے گئے، شہر میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عیدگاہ طوغی روڈ پر منعقد ہوا۔مرکزی عیدگاہ میں نماز عید کی امامت مرکزی خطیب مولانا انوارالحق حقانی نے کی۔نماز عید کے موقع پر کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر بھی عملدرآمد کیا گیا۔گوجرانوالہ:ضلع بھرمیں 4 ہزارسے زائد مساجد اورکھلے مقامات پر نماز عید ادا کی گئی، شہریوں کی بڑی تعداد نے کھلے مقامات پر سماجی فاصلوں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close