تازہ ترین

پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر کل منائی جائے گی

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں شوال 1441ھجری کا چاند نظر آگیا، عید الفطر 24 مئی بروز اتوار ہوگی۔شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے کی، جبکہ اس مرتبہ بھی اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین کو

شامل کیا گیا۔اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے چاند کی رویت سے متعلق اعلان کیا۔انہوں نے بتایا کہ کمیٹی کو ملک کے مختلف حصوں سے چاند کی رویت کی شہادتیں ملیں۔مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ان شہادتوں کا جائزہ لینے کے لیے وقت لگا۔انہوںنے طیارے کے حادثے پر اظہار افسوس کیا۔ایک سوال کے جواب میں مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ عید کی نماز کے بعد ایک دوسرے سے مصافحہ کرنے یا پھر گلنے ملنے کے بجائے زبانی مبارکباد دے کر گھروں کو رخصت ہوجائیں۔انہوں نے فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ فواد چوہدری پر پابندی عائد کی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں