پی آئی اے حادثہ، ملبے سے 97 لاشیں نکال لی گئیں، 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے، ڈی جی ایس پی آر کی اطلاع

کراچی(پی این آئی)پی آئی اے حادثہ، ملبے سے 97 لاشیں نکال لی گئیں، 2 مسافرمعجزانہ طور پر بچ گئے، ڈی جی ایس پی آر کی اطلاع۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کی جائے حادثہ سے 97 افراد

کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا ہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثے میں 2 مسافر محفوظ رہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ 25 متاثرہ مکانات کو کلیئر کر دیا گیا ہے، جبکہ متاثرہ مکانات کے رہائشی مختلف مقامات پر رہائش پزیر ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرمی کے دستے، رینجرز اور سماجی بہبود کی تنظیموں کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close