عید الفطر 24 مئی کو دنیا بھر میں ایک ہی دن پر ہو گی، روزے 29 ہوں گے، وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)عید الفطر 24 مئی کو دنیا بھر میں ایک ہی دن پر ہو گی، روزے 29 ہوں گے، وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا دعویٰ۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں عیدالفطر 24 مئی کو ہوگی۔فاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ

وزارت سائنس کے کلینڈر کےمطابق اس بار ملک میں عیدالفطر 24 مئی ہوگی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بار دلچسپ بات یہ ہےکہ پاکستان کے ساتھ تقریباً پوری دنیا میں ہی عیدالفطر24 مئی کو ہوگی جن میں انڈونیشیا، ملائیشیا، سعودی عرب اور دیگر مسلم ممالک میں بھی عید الفطر 24 مئی کو منائی جائےگی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس کی کمیٹی میں وفاقی وزیر غلام سرور اور نور الحق کو بھی دعوت دی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close