اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں کورونا تھرتھلی مچانے لگا، ہلاکتیں 1000 سے زائد، نئے کیسز 1100 سے زائد، کل تعداد 47 ہزار تک پہنچ گئی۔ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1003 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 46915 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات
خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 345 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 316 اور پنجاب میں 290 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 38، اسلام آباد 9، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔آج ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 1139 کیسز اور 17 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں، سندھ سے تمام ہلاکتیں اور 1017 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ اسلام آباد سے 104 اور آزاد کشمیر سے 18 کیسز سامنے آئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں