پاکستان کے لیے اعزاز، وزیراعظم عمران خان آج ورلڈ اکنامک فورم سے ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کے لیے اعزاز، وزیراعظم عمران خان آج ورلڈ اکنامک فورم سے ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے۔عالمی دنیا میں پاکستان کو ایک اور اعزاز حاصل ہوا ہے۔وزیراعظم عمران خان آج ویڈیو لنک کےذریعےورلڈاکنامک فورم کےاجلاس کی صدارت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کا

اہم ہنگامی اجلاس آج ہوگا۔اجلاس کی صدارت بذریعہ ویڈیو لنک وزیراعظم عمران خان کرینگے۔اجلاس کی صدارت کسی بھی پاکستانی وزیراعظم کوپہلی مرتبہ سونپی گئی ہے۔وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم میں موجودہ عالمی صورتحال پر بات اور عالمی فورم کو انسداد کورونا کیلئے اقدامات سے آگاہ کریں جبکہ احساس پروگرام کے تحت مزدوروں اوربے روزگاروں کےتحفظ کے اقدامات پر بھی بات ہو گی۔اپنے خطاب میں لاک ڈاون کے بعد تعمیراتی صنعت کو ریلیف ،کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر، ایم ڈی این اے کی خدمات پربھی بات کریں گے اور کمزور معاشی حالات میں کروڑوں پاکستانیوں کو امداد کیسے پہنچائی گئی۔ اس حوالے سے اجلاس میں واضح کریں گے۔ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے دس لاکھ رضاکاروں کے منصوبے کوبھی دنیا کے بڑے فورم پراٹھایا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close