لاک ڈاؤن کا خاتمہ مہنگا پڑ گیا، پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ، 50 ہزار سے کچھ ہی کم رہ گئے

اسلام آباد(پی این آئی)لاک ڈاؤن کا خاتمہ مہنگا پڑ گیا، پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ، 50 ہزار سے کچھ ہی کم رہ گئے۔لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 46 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 45 ہزار 898 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 986 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 31 ہزار 812 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 13 ہزار 101 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 16 ہزار 685 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 290 ہو گئی ہیں۔سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے دیگر صوبوں سے زائد یعنی 17 ہزار 947 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 299 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 554 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 345 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 2 ہزار 885 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 38 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 ہزار 138 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 9 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 556 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 133 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 1 مریض جاں بحق ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں