اسلام آباد(پی این آئی)مودی سرکار پاکستان کے خلاف جعلی فلیگ آپریشن کی تیاریوں میں مصروف ہے، وزیر اعظم عمران خان نے دنیا کو خبردار کر دیا۔وزیر اعظم عمران خان نے دنیا کو متنبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے مودی سرکارپاکستان کے خلاف جعلی فلیگ آپریشن کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں مودی کا آر ایس ایس سے متاثرہ نظریہ بہت واضح ہے، غیرقانونی الحاق سے کشمیریوں کو ان کے حق سے محروم رکھنا، طاقت کا بہیمانہ استعمال اور غیر انسانی سلوک اس کی مثال ہے۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارت سہ رخی سوچ پر عمل پیرا ہے جس میں کشمیریوں کے خلاف طاقت کا بہیمانہ استعمال کیا جا رہا ہے، خواتین اور بچوں کے خلاف غیر انسانی ہتھیارپیلٹ گنز استعمال کی جا رہی ہیں۔ بھارت نے کشمیر کا غیر انسانی لاک ڈاؤن کر رکھا ہے۔ کشمیریوں کو خوراک اور ادویات جیسی بنیادی ضروریات سے محروم رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر نوجوانوں سمیت کشمیریوں کو قید رکھا گیا ہے اور مواصلات کے تمام ذرائع معطل کرکے کشمیر کو دنیا سے الگ تھلگ کر رکھا ہے۔بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی قرار دینے کی کوشش کر رہاہے۔ ایک اور بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ مسلمان کی قوت اس کا ایمان ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں