راولاکوٹ (ملک سرفراز حسین) آزاد کشمیر میں آج رات 12 بجے سے دو ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن
عوام عید شاپنگ کو ترجیح نہ دیں، وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی اپیل، آزاد کشمیر میں دو ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ، اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق خان
نے نرمی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔ آزاد کشمیر میں رات 12 بجے سے مکمل لاک ڈاؤن بحال کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران اشیاء ضروریہ میڈیکل اسٹور طے شدہ اوقات کار کے مطابق کھلے رہیں گے۔راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ فیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھ کر کیا گیا، عوام سے تعاون کی اپیل ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ یہ احتیاطی اور حفاظتی اقدامات ہیں، جو عوام کو محفوظ بنانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالات عید کی شاپنگ کرنے کے متقاضی نہیں ہیں، عید سادگی سے منائیں۔فاروق حیدر خان نے کہا کہ عید تک ٹرانسپورٹ بھی معطل رہےگی، عوام غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے احکامات کا اطلاق 18 مئی سے دو ہفتوں کےلیے ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں