بٹگرام سمیت مقبوضہ وادی کے 13 بڑے علاقو ں کے گھروں پر پیٹرول بم، کیمیکل پھینک کر جلانے کا بھارتی خوفناک منصوبہ

لاہور (پی این آئی )بٹگرام سمیت مقبوضہ وادی کے 13 بڑے علاقو ں کے گھروں پر پیٹرول بم، کیمیکل پھینک کر جلانے کا بھارتی خوفناک منصوبہ۔بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں ایک اور خوفناک پلان بے نقاب ہوگیا، بٹگرام سمیت 13 بڑے علاقوں کو ڈیتھ ٹارگٹ بنا کر ان علاقو ں میں گھروں پر پیٹرول بم اور کیمیکل پھینک

کر جلانے کا خوفناک منصوبہ بنا لیا گیا، ان تیرہ بستیوں کے باہر بھارتی فوج اور آ ر ایس ایس کے غنڈے موجود ہوں گے جو آگ سے بچ کر نکلنے والوں پر فائرنگ کر کے ان کو شہید کریں گے ، ذرائع کا کہنا ہے بھارتی فوج نے اس خوفناک مشن کا نام ڈیتھ ٹارگٹ رکھا ہے ، بھارتی فوج ان علاقوں میں مسلسل دو ماہ سے انتہائی تیز کاروائیاں کر رہی ہے ، کئی بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں مارا گیا ، ان علاقوں سے 41 نوجوان لڑکیوں کو اغوا کیا گیا ، ان علاقوں کے اندر سے نہتے کشمیری نوجوان مرد اور خواتین کرفیو کے باجود کھل کر بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ، ان احتجاجی مظاہروں پر فائرنگ سے سینکڑوں افراد زخمی ہو چکے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے مودی اور آ ر ایس ایس کے ذمہ داران نے باقائدہ ایک میٹنگ میں یہ پلان بنایا ہے کو دنیا جب کورونا میں پھنسی ہے ، کسی کی کشمیر پر توجہ نہیں، موقع سے فائدہ اٹھا کر ایسا اقدام کرنے سے کشمیریوں کی نسل کشی بھی ہوجائیگی، ان آ بادیوں کے ارد گرد بھارتی فوج کی بہت بڑی تعداد کو تعینات کر دیا گیا ، داخلی اور خارجی راستوں کو بھی مکمل طور پر بند کر دیا گیا ۔کشمیری رہنماوں نے اس حوالے سے عالمی برادری ، تمام ممالک کے صدور اور اقوام متحدہ کے ذمہ داران کو خط بھی لکھے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close