بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ کوئٹہ کے موقع پر خطاب

کوئٹہ(پی این آئی)بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ کوئٹہ کے موقع پر خطاب۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ کوئٹہ کے دوران اپنے خطاب میں کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، پرامن اور خوشحال بلوچستان کیلئے صوبائی حکومت اور عوام کی معاونت ہمارا فرض

ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز کوئٹہ کے دورے پر پہنچے جہاں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے ان کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورے کے دوران آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں اور بارڈر منیجمنٹ خصوصاً افغانستان اور ایران سرحد پر باڑ لگانے سے متعلق بریف کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو پاک فوج کی جانب سے کورونا سے نمٹنے کیلئے سول انتطامیہ کی معاونت اور علاقے کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے جاری اقدامات پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے گیریژن قرنطینہ میں طے کردہ ضابطہ کار اور گائیڈ لائنز کے تحت پاک فوج کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسروں اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور افسروں اور جوانوں کے حوصلے، عزم اور لگن کی تعریف کی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، پرامن اور خوشحال بلوچستان کیلئے صوبائی حکومت اور عوام کی معاونت ہمارا فرض ہے۔آرمی چیف نے تمام کمانڈرز کو کورونا سے نمٹنے کیلئے بلوچستان کے دور دراز علاقوں تک پہنچنے کی ہدایت کی۔خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ ایسے وقت میں کیا ہے جب گزشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے ایک افسر سمیت 6 فوجی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close