بلاول بھٹو کے لہجے میں تلخی آ گئی، شوگر انکوئری کو شوگر تماشہ کہہ دیا، وزیراعظم یا تو سادہ ہیں یا کرپٹ ۔۔۔

اسلام آباد(پی این آئی)بلاول بھٹو کے لہجے میں تلخی آ گئی، شوگر انکوئری کو شوگر تماشہ کہہ دیا، وزیراعظم یا تو سادہ ہیں یا کرپٹ ۔۔،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے چینی بحران کے حوالے سے تحقیقات کو ’شوگر تماشہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام معاملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیراعظم یا تو سادہ ہیں یا پھر

کرپٹ۔منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے چینی بحران کا ذمہ دار وزیراعظم کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ جو کچھ بھی ہوا، وزیراعظم کے ماتحت ہوا۔شوگر بحران اور کمیشن کی رپورٹ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ 25 تاریخ کو رپورٹ منظرعام پرلانے کا کہا گیا تھا، جو اب تک سامنے نہیں آسکی، اس کا مطلب یہ ہے کہ رپورٹ وزیراعظم کو پسند نہیں آئی اس لیے تاریخ کا شکار ہوگئی۔پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سینیٹ کے اجلاس میں دیے گئے بیان پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ بلاول نے کہا کہ شاہ محمود کے پیپلز پارٹی چھوڑنے کی وجہ معلوم ہے۔’ہمیں علم ہے کہ آپ نے اپنا سیاسی لوہا کیسے منوایا، مجبور نہ کریں کہ ہم بتا دیں کہ آپ کو وزیراعظم بننے کا خواب کس نے دکھایا۔‘بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ شاہ محمود قریشی سندھ میں لوہا منوانے والا بیان واپس لیں یا پھر مستعفی ہو جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close