کراچی(پی این آئی)سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1080 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو صوبے میں وائرس کے آغاز سے لے کر اب تک ایک روز میں کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے جب کہ نصف سے زائد کیسز کراچی سے سامنے آئے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال
سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5498 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ٹیسٹوں کی تعداد 87108 ہوگئی ہے جب کہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے ٹیسٹوں میں 1080 نئے کیسز سامنے آئے۔سندھ میں نئے کیسز کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 771 تک جا پہنچی ہے جب کہ ہلاکتیں 180 ہوگئی ہیں۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 80 افراد صحتیاب ہوئےجس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2020 ہوگئی ہے۔مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ ہم نے کراچی میں مختلف دکانوں اور سبزی فروشوں کے پاس عوام کے ٹیسٹ کیے ہیں ان میں کچھ دکاندار اور وہاں پر موجود گاہک مثبت آئے ہیں اور 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والے 1080 کیسز میں سے 583 کا تعلق کراچی سے ہے۔وزیراعلیٰ کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی سے 78، کورنگی 61،غربی 55 ، جنوبی 143، ملیر 133 اور ضلع شرقی سے 113 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں