پاکستان بھر میں 24 گھنٹے میں کورونا سے 24 ہلاکتیں، 1637 نئے متاثرین، کل تعداد 27 ہزار سے بڑھ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان بھر میں 24 گھنٹے میں کورونا سے 24 ہلاکتیں، 1637 نئے متاثرین، کل تعداد 27 ہزار سے بڑھ گئی، ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1637 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ 24 مریض جاں بحق ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد

و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1637 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 24 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ اس طرح کورونا کے مصدقہ مریض 27 ہزار 473 ہوگئے جب کہ 618 جاں بحق ہوگئے۔پنجاب میں 10 ہزار 471، سندھ میں 9691، خیبرپختونخوا 4327، بلوچستان 1876، اسلام آباد 609، آزاد کشمیر 79 اورگلگت بلتستان میں 421 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 618 ہو گئی ہے جب کہ 163 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 221 اموات ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 191، سندھ میں 175، بلوچستان 24، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close