کنٹرول لائن پر فائرنگ، بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے، وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، سکیورٹی معاملات زیر بحث آئے

اسلام آباد (پی این آئی) کنٹرول لائن پر فائرنگ، بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے، وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، سکیورٹی معاملات زیر بحث آئے،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ بھارت حملے کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے ، پاکستان پر الزام تراشی اور کنٹرول لائن پر فائرنگ اسی

لئے ہے، ، مقبوضہ کشمیرکی تحریک مزاحمت بھارتی قبضے اور عوام پر ظلم و بربریت کا براہ راست نتیجہ ہے۔عالمی برادری بے عملی ترک کرکے کارروائی کرے، آر ایس ایس اور بی جے پی کی مشترکہ حکمت عملی اور بھارت کی جارحانہ پالیسیاں خطے کے امن اور سلامتی کو تباہ کرسکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کیا۔جبکہ وزیراعظم عمران خان سے ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس( آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی ۔مختلف امور پر تبادلہ خیال اور قومی سلامتی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیربرائے بحری امور علی زیدی ، معاون خصوصی نیشنل سیکورٹی ڈویژن ڈاکٹر معید یوسف ، چیئرمین حبیب بینک سلطان علی الانہ ، ایم ڈی پی ایس او سید محمد طحہ اور چیئرمین بورڈ پی ایس او ظفر اسلام عثمانی نے ملاقاتیں کیں ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کووزیراعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آر ایس ایس اوربی جے پی اتحاد کی فاشسٹ پالیسیاں سنگین خطرات پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک مزاحمت ہندوستانی قبضہ اور کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا براہ راست نتیجہ ہے۔بین الاقوامی برادری کو بھارت کی غیرزمہ دارانہ چالوں سے قبل جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے سے قبل مداخلت کرنا چاہئے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ میں دنیا کو بھارت کے فالس فلیگ بھارتی جعلی آپریشن کے بہانے سے متعلق متنبہ کررہاہوں،بھارتی جارحانہ چالیں خطے کے امن و سلامتی کو تباہ کر سکتی ہیں ۔عالمی برادری کو بھارتی جارحیت سے پہلے نوٹس لینا ہوگا۔ کشمیریوں کی تحریک مقامی اور بھارت کے ظالمانہ اقدامات کیخلاف ہے،بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پردراندازی کے الزامات بے بنیاد ہیں ،دراندازی کے حالیہ الزامات بھارت کے خطرناک ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس( آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں چیئرمین حبیب بینک سلطان علی الانہ نے وزیراعظم کو کورونا وائرس کی صورتحال کے تناظر میں عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے موجودہ حکومت کی جانب سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا معاشی پیکیج دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں