پاک فوج کورونا سے بچاؤ کی سرگرمیوں میں دیگر اداروں سے بھرپور تعاون جاری رکھے گی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا عزم

اسلام آباد(پی این آئی)پاک فوج کورونا سے بچاؤ کی سرگرمیوں میں دیگر اداروں سے بھرپور تعاون جاری رکھے گی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا عزم،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے دیگر اداروں سے تعاون کرتی رہے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی

ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوہاٹ کا دورہ کیا، جہاں انہیں سیکیورٹی صورت حال اور آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو پاک افغان سرحد پر سکیورٹی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو علاقے میں کورونا کے خلاف پاک فوج کی معاونت سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے پر افسران اور جوانوں کی تعریف بھی کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوہاٹ میں کورونا سے متعلق سہولتوں کا جائزہ بھی لیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں