اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کی سفارتکاری جاری ، آج کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو کوٹیلی فون کرکے اپنا گرویدہ بنالیا ، اہم بات بھی کہہ دی ۔میڈیا کے مطابق وزیراعظم پاکستان وزارت عظمیٰ کے قلمدان کے ساتھ ساتھ سفارتکاری کا قلمدان بھی سنبھالے ہوئے ہیں اورہر روز دنیا کے کسی بڑے تک اپنا پیغام
بھرپورانداز سے پہچا رہے ہیں ،نجی ٹی وی کےمطابق آج بھی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے رابطے کے دوران کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران باہمی دلچسپی کے امورپر بھی بات چیت کی ۔ علاوہ ازیں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ممالک سے اپنے شہریوں کی واپسی سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں کورونا وائرس سےاموات پراظہار افسوس کیا ، عمران خان نے مہلک وباء سے نمٹنے کے لیئے مشترکہ کاوشوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پرتعاون کی ضرورت ہے، دیگرترقی پذیرممالک کی طرح پاکستان کو بھی وبا کے چیلنج کا سامنا ہے،وبا سے پہلے پاکستان کی معیشت ترقی کررہی تھی، وزیراعظم نے قرضوں میں ریلیف کیلئے جی 20 ممالک میں پاکستانی تجویز کی حمایت پرشکریہ ادا کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ امید ہے کینیڈا قرضوں سے نجات کے عالمی اقدام کی حمایت کرے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں