گزشتہ 24گھنٹے پاکستانیوں پر بھاری پڑے، کورونا وائرس سے47 ہلاکتیں ہو گئیں۔۔۔۔ تشویشناک تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں آج کورونا وائرس سے مزید 47 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 408 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 17699 تک جا پہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 161 افراد انتقال

کر چکے ہیں جب کہ سندھ میں 118 اور پنجاب میں 106 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 16، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔آج بروز جمعہ ملک بھر سے کورونا کے مزید 1226 کیسز سامنے آئے اور 47 ہلاکتیں بھی ہوئیں جن میں سندھ سے 622 کیسز 6 ہلاکتیں، خیبرپختونخوا 486 کیسز اور 39 ہلاکتیں، بلوچستان سے 87 کیسز 2 ہلاکتیں، اسلام آباد سے 30 کیسز اور گلگت بلتستان سے صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔صوبے میں آج کورونا کے مزید 622 نئےکیسز رپورٹ ہوئے اور 6 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ نئے کیسز کے بعد صوبے میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 6675 اور ہلاکتیں 118 ہوگئی ہیں۔مراد علی شاہ کے مطابق مزید 73 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1295 ہوگئی ہے۔خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جمعرات 30 اپریل کو کورونا وائرس کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے تھے تاہم آج جمعہ کو جاری اعداد و شمار میں مزید 486 کیسز اور بڑی تعداد میں 39 ہلاکتیں رپورٹ کی گئی ہیں۔ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے پی نے صوبے میں نئے کیسز اور ہلاکتوں کی تصدیق کی۔خیبرپختونخوا میں کوروناکے مجموعی مریضوں کی تعداد 2799 اور ہلاکتیں 161 ہوچکی ہیں جب کہ صوبے میں اب تک کورونا سے 690 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس کے مزید 30 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 343 ہوگئی ہے جب کہ شہر میں وائرس سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔پنجاب سے جمعرات کو کورونا کے مزید 513 کیسز سامنے آئے اور 6 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئیں۔صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6340 اور ہلاکتیں 106 ہوگئی ہیں۔پنجاب میں اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1921 ہوگئی ہے۔بلوچستان میں جمعے کو کورونا کے مزید 87 کیسز اور 2 اموات بھی سامنے آئیں جس کی تصدیق حکومت بلوچستان کی جانب سے کی گئی۔حکومت بلوچستان کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1136 ہوگئی ہے جب کہ 16 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں اب تک کورونا وائرس سے 183 افراد صحت یاب بھی ہوگئے ہیں۔گلگت بلتستان میں جعمے کو صرف ایک کیس رپورٹ ہوا جس کے بعد کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد مجموعی تعداد 340 تک پہنچ گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق اب تک 255 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے۔برطانیہ میں تیاری کی گئی کورونا وائرس کی ویکسین کی وسیع پیمانے پر تیاری کے حوالے سے بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے جینر انسٹیٹیوٹ نے گزشتہ ہفتے اپنی تیار کردہ ویکسین کی انسانوں پر آزمائش شروع کی تھی اور اس عمل کے لیے سیکڑوں لوگوں نےرضاکارانہ طور خود کو پیش کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close