پاکستان میں کورونا بپھرنے لگا، 24گھنٹے میں ایک ہزار نئے متاثرین، 24ہلاک ہو گئے

اسلام آباد (پی این آئی):پاکستان میں کورونا بپھرنے لگا، 24گھنٹے میں ایک ہزار نئے متاثرین، 24ہلاک ہو گئے ،پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 990 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 24 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد 16 ہزار 817 ہو

گئی ہے جبکہ ملک میں اب تک 385 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ملک میں اب تک 4 ہزار 315 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ ایک لاکھ 82 ہزار 131 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 7 ہزار 971 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔جمعے کو نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ‘142 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔’ملک میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں ہیں۔ صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 340 ہو گئی ہے۔پنجاب میں 106 افراد ہلاک جبکہ ایک ہزار 921 صحت یاب ہوئے ہیں۔سندھ میں کورونا کے 6 ہزار 53 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ ایک ہزار 222 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صوبے میں اب تک 112 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ‘جمعرات کو صوبے میں وائرس کے 299 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ مزید 12 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 53 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔’خیبر پختونخوا میں کورونا کے 2 ہزار 627 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ صوبے میں 146 ہلاکتیں ہوئی ہیں جو کسی بھی دوسرے صوبے سے زیادہ ہیں جبکہ 654 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔بلوچستان میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 49 مریض موجود ہیں جبکہ صوبے میں وائرس سے 14 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 183 ہے۔بلوچستان حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق ‘گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں مزید 71 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کل مشتبہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار 335 ہے۔بلوچستان میں اب تک 9 ہزار 435 ٹیسٹ ہو چکے ہیں جبکہ جمعرات کو 615 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 343 ہو چکی ہے جن میں سے 44 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔گلگت بلتستان میں 339 افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ علاقے میں 248 مریض صحت یاب جبکہ تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 66 ہے، 43 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ علاقے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close