یومیہ 800روپے کمانا ہوا انتہائی آسان ، وزیراعظم نے کورونا کی صورتحال میں6 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا، شاندار خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی صورتحال میں6 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا، گرین نگہبان پروگرام کی وزیراعظم نے منظوری دے دی، منصوبہ چاروں صوبوں میں شروع کیا جائے گا، گرین نگہبان میں کام کرنے والا یومیہ 800 روپے کما سکے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق

وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی وبائی صورتحال میں روزگار کیلئے بڑا منصوبہ متعارف کروا دیا، وزیراعظم نے 6 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرنے کیلئے گرین نگہبان پروگرام کی منظوری دے دی۔گرین نگہبان پروگرام کی منظوری وزیر اعظم نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی۔ گرین نگہبان منصوبے کا افتتاح وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔ گرین نگہبان پروگرام سے کورونا وائرس کی صورتحال میں فوری ملازمتیں اورروزگار کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔گرین نگہبان پروگرام بیک وقت چاروں صوبوں میں شروع کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کو منصوبے کی ذمہ داری سونپ دی۔وزیراعظم گرین نگہبان پروگرام کے تحت دسمبر تک 2 لاکھ لوگوں کو نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔ جبکہ آئندہ سال مزید 4 لاکھ افراد باعزت روزگار حاصل کرسکیں گے۔ گرین نگہبان منصوبے میں کام کرنے والا یومیہ 800 روپے کما سکے گا۔ گرین نگہبان پروگرام تین طرح کی ذمہ داری ادا کریں گے، اس سے شہروں کی صفائی بھی ممکن ہوسکے گی۔ جنگلات ، نرسریاں اور پارکس میں گرین نگہبان کی خدمات لی جائیں گی۔گرین نگہبان پروگرام کے تحت درخت لگائے جائیں گے اور شہروں کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ بنایا جاسکے گا۔ مزید برآں وفاقی کابینہ نے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی امداد کی اسکیم کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق اسکیم کے تحت چھوٹے کاروباروں کو بجلی بل میں ریلیف دی جائے گی ، چینی بحران انکوائری کمیشن کو تین ہفتے کی مہلت دے دی گئی۔ اجلاس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ وفاقی حکومت چھوٹے کاروباری حضرات کیلئے 3 ماہ تک بجلی کا بل معاف کرے گی۔ اسی طرح کابینہ نے لمیٹڈ کمپنیوں میں ڈائریکٹرزکی خالی اسامیوں پر نامزدگیوں کی منظوری دے دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close