کورونا سے متاثر چھوٹے کاروباری افراد کے لیے 75 ارب کا ریلیف پیکج منظور، صحافیوں اور ہیلتھ ورکرز کے لیے بھی پیکج

اسلام آباد(پی این آئی)کورونا سے متاثر چھوٹے کاروباری افراد کے لیے 75 ارب کا ریلیف پیکج منظور، صحافیوں اور ہیلتھ ورکرز کے لیے بھی پیکج،وفاقی کابینہ نے بنیادی اشیائے ضروریہ کی برآمد پر دو ہفتوں کی پابندی عائد عائد کردی۔ چھوٹے کاروبار والوں کے لیے 75 ارب روپے کا ریلیف پیکیج منظور کرلیا گیا،

کورونا سے متاثر صحافیوں کی مالی امداد اور ہیلتھ ورکرز کی مالی معاونت کے پیکیج بھی منظورکرلیے گئے ۔وزیراعظم عمران خان نے وزارتوں کو کارکردگی بہتر بنانے کے لیے تھنک ٹینک قائم کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا صورتحال اور ملکی مجموعی صورتحال پر بات چیت ہوئی جبکہ اہم فیصلے بھی کیے گئے۔ وفاقی کابینہ نے 22 اور 27 اپریل کو ای سی سی اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی توثیق کردی۔کابینہ نے مزدوروں کے لیے پہلے مرحلے میں 75 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری بھی دی گئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close