کورونا سے جاں بحق ہیلتھ ورکرز کو سرکاری طور پر شہید کا درجہ، لواحقین کو 30 لاکھ سے ایک کروڑ روپے، 100 فیصد پینشن، گھر ملے گا، اعلان ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی)کورونا سے جاں بحق ہیلتھ ورکرز کو سرکاری طور پر شہید کا درجہ، لواحقین کو 30 لاکھ سے ایک کروڑ روپے، 100 فیصد پینشن، گھر ملے گا،وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران جاں بحق ہونے والے

ہیلتھ ورکرز کو شہید کا درجہ دیا جائے گا۔میڈیا بریفنگ میں ڈاکٹر ظفر نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے ہیلتھ ورکرز کے لواحقین کو شہید کے برابر امدادی پیکیج دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ شہید ہیلتھ ورکرز کے لواحقین کو شہید کے برابر یعنی 30 لاکھ سے 1 کروڑ تک کا امدادی پیکیج دیا جائے گا۔ فرنٹ لائن ورکرز کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے حکومت فکرمند ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ جاں بحق ہیلتھ ورکرز کے لیے 100فیصد پنشن اور سرکاری گھر برقرار رکھا جائے گا۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ امدادی پیکیج کا اطلاق اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہوگا۔معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں کورونا وبا کے حوالے سے اجتماعی تجزیہ کیا گیا، عالمی سطح پر کورونا کے 3 ملین سے زیادہ کیسز ہو چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں 751 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ 3 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا سے 20 اموات ہوئیں، پچھلے دو ہفتے سے کورونا سے اموات ایک ہی سطح پر ہو رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close