وزیراعظم عمران خان کا کورونا وائرس ٹیسٹ کا رزلٹ سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق ان میں کورونا وائرس موجود نہیں ہے۔وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے ذاتی معالج اور فوکل پرسن

برائے کورونا وائرس ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا تھا کہ کورونا ٹیسٹ کے لیے وزیراعظم کا نمونہ لیبارٹری میں بھجوا دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ سماجی کارکن فیصل ایدھی ‘جنہوں نے چند روز قبل وزیراعظم سے ان کے آفس میں ملاقات کی تھی’ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنا ٹیسٹ کرانے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔گذشتہ روز نیو بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھاکہ ہم نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ وہ بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرائیں کیوں کہ انہوں نے چند روز قبل فیصل ایدھی سے ملاقات کی تھی۔اس حوالے سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائےا طلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آفس باقاعدگی سے ڈِس انفیکٹ ہوتا ہے، ہر دوسرے دن پورے پی ایم ہاؤس کوڈس انفیکٹ کیا جاتا ہے، وزیراعظم آفس میں اجلاس ہوتے ہیں اس لیے ڈس انفیکٹ ہونا ضروری ہوتا ہے۔فردوس عاشق کے مطابق وزیراعظم اوران کی فیملی کا پہلے کورونا ٹیسٹ ہوچکا تھا جومنفی آیا، فیصل ایدھی کی وزیراعظم سے زیادہ بات چیت نہیں ہوئی انہوں نے وزیراعظم کو صرف چیک دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close