مشکل وقت میں بھی عمران خان کشمیری بھائیوں کو نہ بھولے، ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کو جھنجوڑ ڈالا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر مودی سرکار کی مسلمان دشمنی اور کشمیریوں سے نارواسلوک پر بول اٹھے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس کی وجہ سے بندشوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں جس سے اقوام عالم کو

کشمیریوں سے ہونے والےسلوک کا اندازہ ہوگیاہوگا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا’’مقبوضہ کشمیرمیں یہ غیرانسانی سیاسی و عسکری کرفیوگزشتہ 8 ماہ سے زائد عرصے سےبغیرکسی طبی،مالی،مواصلاتی اورغذائی امدادکےجاری ہے۔حقیقت تو یہ ہے کہ نسل پرست نظریے ہندوتوا کی پیروکار مودی سرکارنےیقینی بنایا ہےکہ اس ناکہ بندی کے دوران اہل کشمیربنیادی اشیائےضروریہ سے بھی یکسرمحروم رہیں۔تمام ترطبی، مالی، مواصلاتی اور غذائی امداد کی فراہمی کے باوجود دنیا کے مختلف حصوں میں وباء کے دوران بندشوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں. غالباً اقوام عالم اب مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام کی تکالیف کااندازہ لگا سکتی ہیں جنہیں بدترین جبر کا سامنا ہے۔مقبوضہ کشمیرمیں یہ غیرانسانی سیاسی و عسکری کرفیوگزشتہ 8 ماہ سے زائد عرصے سےبغیرکسی طبی،مالی،مواصلاتی اورغذائی امدادکےجاری ہے۔حقیقت تو یہ ہے کہ نسل پرست نظریے ہندوتوا کی پیروکار مودی سرکارنےیقینی بنایا ہےکہ اس ناکہ بندی کے دوران اہل کشمیربنیادی اشیائےضروریہ سے بھی یکسرمحروم رہیں۔ان کا مزید کہنا تھا ’’تمام ترطبی، مالی، مواصلاتی اور غذائی امداد کی فراہمی کے باوجود دنیا کے مختلف حصوں میں وباء کے دوران بندشوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں. غالباً اقوام عالم اب مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام کی تکالیف کااندازہ لگا سکتی ہیں جنہیں بدترین جبر کا سامنا ہے‘‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں