میرانشاہ میں دہشت گردوں کا سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ 5 دہشت گرد مارے گئے، ایک جوان شہید3 زخمی

راولپنڈی(پی این آئی)سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کر کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید اور تین سپاہی زخمی ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے شہر میران شاہ سے 10 کلو میٹر مغرب میں دہشت گردوں

نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا، جوابی کارروائی کے نتیجے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں ایک سپاہی حوالدار اکبر حسین خان شہید جب کہ 3 سپاہی زخمی ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید حوالدار اکبر حسین خان کا تعلق تحصیل دیر کوٹ ضلع باغ آزاد کشمیر سے ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آ پریشن کرکے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں