بریکنگ نیوز! حکومت کو ملک گیر لاک ڈاؤن ختم کرنے کیلئے تین دن کی ڈیڈ لائن دے دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے حکومت کو ملک گیر لاک ڈاؤن ختم کرنے کیلئے تین دن کی ڈیڈ لائن دے دی ہے اور کہا ہے کہ تین دن میں حکومت نے فیصلہ نہ کیا تو تاجروں کے تحفظ کیلئے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کرنے پر مجبور ہونگے۔ تاجروں کو وفاق اور صوبوں

کی سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھانے دیں گے۔اپنے ایک بیان میں کاشف چوہدری نے کہا کہ حکومت کا لاک ڈان کے نام پر چند کاروباروں کا معاشی قتل اور بندش نامنظور ہے۔تین دن میں حکومت نے فیصلہ نہ کیا تو تاجروں کے تحفظ کیلئے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کرنے پر مجبورہونگے۔کاشف چوھدری نے کہا کہ تاجروں کو وفاق اور صوبوں کی سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھانے دیں گے۔وفاقی و صوبائی حکومتوں نے ابھی تک تاجروں کے لیے کسی ریلیف کا فیصلہ نہیں کیا۔بجلی و گیس بلز،کرایوں،بلاسود قرضوں سمیت کسی قسم کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔کاشف چوہدری نے مزید کہا کہ تاجروں کے رضاکارانہ تعاون کو کمزوری سمجھ لیا گیا۔تاجر سنجیدہ ھیں،حکومت بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرے……………………………………۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں