پی ٹی آئی حکومت کے 6 سو دن مکمل، ہر چیز پہلے سے زیادہ مہنگی ہو گئی

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف حکومت کے 600 روز مکمل ہوگئے ملک میں روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا موجودہ دور میں چینی 26 روپے فی کلو مہنگی ہوئی ہے۔حکومتی اعداد و شمار کے مطابق موجودہ دور حکومت میں دال مسور 67 روپے، دال مونگ 170 روپے فی کلو مہنگی ہوئی

ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اگست 2018 تا اپریل 2020 میں دال چنا 46 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، جبکہ موجودہ دور حکومت میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 107 روپے مہنگا ہوا۔حکومتی اعداد و شمار کے مطابق موجودہ دورحکومت میں بکرے کا گوشت 137 روپے فی کلو مہنگا ہوا، گائے کا گوشت 81 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق موجودہ دور حکومت میں دودھ اور دہی 6، 6 روپے فی کلو مہنگے ہوئے، جبکہ سبزیوں کی قیمتیں بھی بہت تیزی سے بڑھی ہیں، آلو 10 روپے، پیاز 9 روپے فی کلو مہنگے ہوئے۔حکومتی اعداد و شمار کے مطابق موجودہ دور حکومت میں لہسن 151 روپے فی کلو مہنگا ہوا، مرغی زندہ برائلر 16 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، انڈے 17 روپے، کیلے فی درجن 15 روپے مہنگے ہوئے۔اعداد و شمار کے مطابق موجودہ دورحکومت میں چاول 12 روپے فی کلو مہنگے ہوئے، جبکہ ڈھائی کلو گھی 170 روپے مہنگا ہوا۔حکومتی اعداد و شمار کے مطابق موجودہ دور حکومت میں مہنگائی 5.8 فیصد سے بڑھ کر 10.2 فیصد ہوگئی۔موجودہ دور حکومت میں اگست 2018 تا اپریل 2020 بجلی 3 روپے 85 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی جبکہ گیس کے نرخوں میں 334 فیصد تک اضافہ کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close